ایشیاءکپ ،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ تاخیر کا شکار 

Sep 14, 2023 | 02:09 PM

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج کا میچ فائنل میں رسائی کیلئے نہایت اہم ہے لیکن بارش نے ڈیرے ڈال لیئے ہیں جس کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں گراونڈ میں پہنچ چکی ہیں لیکن بارش کے پیش نظر ابھی تک ٹاس نہیں ہو سکا ہے جس کے باعث میچ بھی تاخیر سے شروع ہونے کا امکا ن ہے ۔کولمبو میں دوبارہ بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہو نے کی وجہ سے پچ کو ڈھانپ دیا گیاہے ۔

مزیدخبریں