مراکش میں ہولناک زلزلے سےپہلے آسمان پر پراسرار روشنی نمودار ہوئی، ویڈیو وائرل

مراکش میں ہولناک زلزلے سےپہلے آسمان پر پراسرار روشنی نمودار ہوئی، ویڈیو ...
مراکش میں ہولناک زلزلے سےپہلے آسمان پر پراسرار روشنی نمودار ہوئی، ویڈیو وائرل

  

رباط (ڈیلی پاکستان آن لائن) مراکش میں چند روز قبل آنیوالے ہولناک زلزلے سے پہلے آسمان پر پراسرار روشنی نمودار ہوئی جو کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ ہوگئی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ یہ زلزلہ افریقہ کی ٹیکٹونک پلیٹ کے شمال کی طرف بڑھنے اور یوریشین پلیٹ سے ٹکرانے کے نتیجے میں آیا ہے لیکن زلزلہ آنے سے پہلے مراکش کے کچھ لوگوں نے آسمان پر پُر اسرار روشنیاں دیکھی تھیں جو کیمروں میں بھی محفوظ ہوئی ہیں۔ ایکس پر شیئر کیے گئے ایک کلپ میں نیلی رنگ کی روشنی کو آسمان پر ابھرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ روشنیاں نایاب ہیں لیکن ان کو ‘زلزلے کی روشنی’ کہا جاتا ہے۔ زلزلے کی لائٹس معمول کی روشنی کے بولٹ سے مختلف ہوتی ہیں جو آپ زلزلے کے دوران دیکھ سکتے ہیں۔ یہ زمین سے بادل تک سفر کرتے ہیں اور زمین کے اندر زلزلہ کی سرگرمی سے منسلک برقی چارجز سے متحرک ہوتے ہیں۔

 هل يوجد لدى أحد تفسير؟ pic.twitter.com/q845XXSlYu