مظفر گڑھ میں 3 بہنوں کو قتل کرنے والا ملزم راضی نامہ کے بعد بری 

مظفر گڑھ میں 3 بہنوں کو قتل کرنے والا ملزم راضی نامہ کے بعد بری 
مظفر گڑھ میں 3 بہنوں کو قتل کرنے والا ملزم راضی نامہ کے بعد بری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مظفرگڑھ میں 3 کمسن بہنوں کا گلا کاٹ کر قتل کرنے والے بھائی کو مقامی عدالت نے بری کردیاہے ۔

پولیس کے مطابق والدین نے راضی نامہ کرکے ملزم کی بریت کی راہ ہموار کی، ملزم نے اپنی گرفتاری کے بعد بہنوں کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا۔مظفر گڑھ کی تھرمل کالونی میں3 بہنوں 7 سالہ ابیہہ، 8 سالہ زہرہ اور 11 سالہ عریشہ کی گلہ کٹی لاشیں ان کے گھر سے متصل رہائشی کوارٹر سے برآمد ہوئی تھیں، واقعے کے بعد پولیس نے تینوں مقتول بہنوں کے بھائی باسط کو گرفتار کیا تو اس نے بہنوں کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا تھا۔

واقعے کے تقریباً سوا سال بعد ایڈیشنل سیشن جج چوہدری محمد آصف نے ملزم باسط کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا.پولیس کے مطابق والدین کی جانب سے اپنے بیٹے باسط سے راضی نامہ کیے جانے کے باعث مقامی عدالت نے ملزم کو بری کرنے کا آرڈر جاری کیا۔

دوسری جانب ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کا کہنا تھا کہ عدالت کے تحریری فیصلہ جاری ہونے کے بعد اس کا جائزہ لیکر اپیل کا فیصلہ کیا جائے گا ۔