معروف گلوکار کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف امریکی پاپ سٹار جسٹس ٹمبر لیک کو شراب پی کر گاڑی چلانا مہنگا پڑ گیا اور مقامی عدالت کے جج نے انہیں سزا سنا دی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاپ اسٹار جسٹن ٹمبر لیک نے شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم کا اعتراف کیا جس کے بعد انہیں کمیونٹی سروس کی سزا سنائی گئی۔43 سالہ گلوکار کو 18 جون کو نیویارک سے 10 کلومیٹر دور ساگ ہاربر قصبے میں میں روکا گیا تھا، جب پولیس نے دیکھا کہ جسٹس ٹمبر لیک کی گاڑی سٹاپ سائن کو نظر انداز کرتے ہوئے سڑک کی لائنوں کے اندر ڈگمگارہی تھی۔
ساگ ہاربر ولیج جسٹس کورٹ کے جج کارل ایرس نے ٹمبرلیک کو کمیونٹی سروس کی سزا سنائی اور پاپ سٹار کو ایک عوامی بیان دینے کا حکم دیا۔