جائیداد میں حصہ مانگنے پر لاہور میں بھائیوں کا بہنوں پر بہیمانہ تشدد،گلی میں گھسیٹتے رہے

جائیداد میں حصہ مانگنے پر لاہور میں بھائیوں کا بہنوں پر بہیمانہ تشدد،گلی میں ...
جائیداد میں حصہ مانگنے پر لاہور میں بھائیوں کا بہنوں پر بہیمانہ تشدد،گلی میں گھسیٹتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   لاہور (آئی این پی )  جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنے والی بہنوں کو بھائیوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

 ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ متاثرہ بہنوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ بہنوں کو گلی سے باہر بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا،تشدد سے ایک خاتون بے ہوش ہوگئی۔ 15 پر کال موصول ہوتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس اور ریسکیو کو فوری طور پر موقع پر بھجوایا۔

 ابتدائی معلومات کے مطابق 2 بہنوں نے بھائیوں سے جائیداد میں حصہ مانگا تھاجس پر طیش میں آکر بھائی اور بھابیوں نے دونوں بہنوں پر تھپڑوں اور اینٹوں سے بہیمانہ تشدد شروع کردیا۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے کیس کی پیروی کرتے ہوئے زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے اسپتال بھجوایا۔ ترجمان کے مطابق تھانہ نواب ٹان پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔