کوئٹہ میں زیر علاج کانگو وائرس کی مریضہ دم توڑ گئی
کوئٹہ (آئی این پی ) کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرِ علاج کانگو وائرس کا مریضہ دم توڑ گئی۔
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کی مریضہ دم توڑ گئی، 24 گھنٹے میں کانگو وائرس سے دم توڑنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق اس کے علاوہ کوئٹہ میں 24 گھنٹے کے دوران کانگو وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس انتقال کے بعد بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔
فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ صوبے میں رواں سال کانگو وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔