اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے برادر نسبتی سید حیدر علی شاہ گزشتہ چھ روز سے تشویش ناک حالت میں جرمنی کے ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر ہیں،موصولہ اطلاع کے مطابق سابق مقامی کرکٹر سید آفتاب علی شاہ کے صاحبزادے رات کو سونے کے بعد صبح اٹھ نہیں سکے،اہل خانہ نے جرمنی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج حیدر شاہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔