افریقی ملک کے صدر چاقو حملے میں زخمی

افریقی ملک کے صدر چاقو حملے میں زخمی
افریقی ملک کے صدر چاقو حملے میں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مورونی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشرقی افریقی ملک کوموروس کے صدر ازالی اسومانی چاقو کے حملے میں زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ازالی اسومانی پر مذہبی رہنما کے جنازے میں شرکت کے دوران چاقو سے حملہ ہوا، صدر ازالی اسومانی چاقو حملے میں معمولی زخمی ہوئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر ازالی اسومانی کو بچاتے ہوئے ایک شہری بھی زخمی ہوا جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔
حکومتی ترجمان کے مطابق صدر ازالی اسومانی کو چاقو حملے میں سنگین نوعیت کی چوٹیں نہیں آئیں اور وہ طبی امداد کے بعد گھر منتقل ہو چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوموروس کے صدر پر حملے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم 20 سالہ حملہ آور جو کہ سابق پولیس اہلکار ہے، کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ازالی اسومانی نے رواں برس مئی میں چوتھی مدت کے لئے کوموروس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔