الجزائر میں صدارتی انتخابات،عبدالمجید تبون پھر صدر منتخب

Sep 14, 2024 | 07:35 PM

الجزائر سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن)الجزائر کی عدالت عظمیٰ نے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا، جس کے مطابق موجودہ صدر عبدالمجید تبون بھاری اکثریت سے دوسری مدت کیلئے صدر منتخب ہوگئے۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کی عدالت عظمیٰ نے بتایا کہ صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کی شرح 46 اعشاریہ 10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جہاں ایک کروڑ 10 لاکھ ووٹ ڈالے گئے جبکہ 15 لاکھ مسترد کیے گئے۔

صدارتی انتخاب کے طاقتور امیدوار عبدالمجید تبون نے ڈالے گئے ووٹوں سے 84 اعشاریہ 30 فیصد کے شرح تناسب سے 80 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔

مزیدخبریں