لاہور، مغلپورہ کے علاقے سے بدنام زمانہ اشتہاری ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے صوبائی دارالحکومت کے علاقے مغلپورہ سے بدنام زمانہ اشتہاری ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران صابر نامی ملزم 2 پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا،انوسٹی گیشن ٹیم نے اشتہاری ملزم عمران صابر کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا، اشتہاری ملزم کی مغلپورہ گھر میں اطلاع پر پولیس تمام علاقہ کو گھیرے میں لیا، جس پر اشتہاری ملزم نے اپنے سر پر پسٹل رکھ کر خود کو گولی مارنے کی دھمکی دی۔پولیس نے ملزم کو کمانڈو ایکشن کے بعد گرفتار کرلیا اور اس سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق عمران علاقے میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا اور وہ دو سال قبل پولیس اہلکار اور اس کے دوست کو قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔