ایک بھی کارکن کی جان گئی تو الیکشن کمیشن پر دعویٰ کروں گا :اسفندیار ولی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہاہے کہ اب ایک بھی کارکن کی جان گئی تو الیکشن کمیشن پر دعوی کروں گا۔غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیو سیکیورٹی ملی تھی الیکشن کمیشن کے حکم پر واپس لے لی گئی ہے ۔اے این پی رہنماﺅں نے سیکیورٹی سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ سیکیورٹی واپسی کو قبل از انتخابات دھاندلی سمجھتے ہیں۔حکومت کہتی ہے کہ اپنی سیکیورٹی کے لیے خو د گارڈ لے لو ،میں اپنی سیکیورٹی کے لیے گارڈ لے آﺅں گا لیکن بشیر بلور کے بیٹے کے پاس ذاتی گارڈتھے ،انہیں ذاتی گارڈوںمیںکمی کا کہا گیا ہے۔