سنی تحریک کے امیدواروں کا داتا دربار پر حاضری سے انتخابی مہم کا آغاز

سنی تحریک کے امیدواروں کا داتا دربار پر حاضری سے انتخابی مہم کا آغاز
سنی تحریک کے امیدواروں کا داتا دربار پر حاضری سے انتخابی مہم کا آغاز

  

لاہور ( سٹاف رپورٹر )پاکستان سنی تحریک کے قومی و صوبا ئی اسمبلی کے نامزد امیدواران نے اپنی انتخابی مہم کا ٓٓٓ آغاز داتا دربار پر حاضری دے کر شروع کر دیا،آج سے تمام امیدوار ان اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی دفاتر اور کارنر میٹنگ کا آغاز کریں گے،ان خیالات کا اظہار این اے120 کے نامزد امیدوار مولانا مجاہد عبد الرسول خان نے میڈیا سے داتا دربار پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہم یقینی فتح کی امید پر میدان سیاست میں کھڑے ہیں،عوام کو چاہیے کہ پاکستان سنی تحریک کے امیدواروں کو اسلام کے نام پر ووٹ دیکر کامیاب کرائیں،مختلف جماعتوں کے مرتب کردہ منشور چند نافہم اذہان کی اختراع ہے ،نا صرف پاکستان بلکہ دنیائے کائنات کا امن وامان نفاذ نظام مصطفی ﷺ سے مشروط ہے، عوام اپنے تمام گزشتہ سیا ستدانوں کو مسترد کرتے ہوئے ٹیبل لیمپ پر نظام مصطفی ﷺ کے لئے مہر لگائیں،کیونکہ نفاذ نظام مصطفیﷺ میں اسلام اور اسلام آباد دونوں کا تحفظ ہے ،اگر اسلام آباد میں اسلام والے ہوتے تو ٹیری جونز دوبارہ ناپاک جسارت نہ کرتا، این اے124کے امیدوار صاحبزادہ رضائے مصطفی نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالتﷺ ،مزارات اولیاءاور اکابرین اہل سنت کی حفاظت کے لئے حقیقی نمائندوں کا اسبملیوں میں ہونا بہت ضروری ہے،ہم اپنے حلقوں میں اسلامی فلاحی ریاست کی ایک جھلک ضرور دکھائیں گے،پی پی 146کے امیدوار مولانا محمد علی نقشبندی نے کہا کہ ہمارے نمائندوں کے اثاثے آج عوام کے سامنے ہیں ،پانچ سال کے بعد بھی کلی طور پر عوام کے سامنے ہی ہونگے، اس موقع پر لاہور سٹی کے صدر محمد طاہر قادری،محمد نواز قادری ،امیدواران میں ،مولانا فیاض رضا خان، پیر سید قدیر حسین شاہ، سید واجد شاہ گیلانی ، محمد شفیق قادری،مولانا غلام شبیر قادری،حافظ طاہر قادری ،رانا عمران صدیق،میاں طاہر ایڈوکیٹ،عبدالغفار خان،سردار جمال ڈوگر ،حکیم ریاض قادری،محمد نوید قادری ،عمران قادری ،مولانا اکرام ا للہ،ملک محمد فاروق،محمد نصر ا للہ بھی موجود تھے۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳