اکثریت کا خواب دیکھنے والے اپنی شکست کیلئے تیار ہیں، کامران سیف

اکثریت کا خواب دیکھنے والے اپنی شکست کیلئے تیار ہیں، کامران سیف
اکثریت کا خواب دیکھنے والے اپنی شکست کیلئے تیار ہیں، کامران سیف

  

لاہور ( جنرل رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ق لاہورکے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف کہا کہ شریف برادران کو خود ہی پروٹوکول واپس کردینا چاہیے تھا حیرانی ہے کہ عوام کے خادم محکمہ پولیس کی38گاڑیاں اور1000اہلکاروں کے جلوس میں چلتے پھرتے ہیںانہوں نے کہا کہ ہم خیال چودھری برادران کو نہ چھوڑتے تو آج در بدر نہ ہوتے،ا نہیں وزارتوں کا لالچ دے کر اپنے ساتھ ملانے والوں نے انہیں ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا، اور اب انہیں ٹکٹ دینے سے بھی گریز کر رہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور مسلم لیگ کے عہدیداران وسیم رومی، حافظ عثمان شفیق ،جمال اکرم و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ دوست بن کر دھوکہ دیا۔انتخابات میں اکثریت کا خواب دیکھنے والے اپنی عبرتناک شکست کیلئے تیار رہیں کیونکہ انہوں نے پانچ سال تک عوام کومہنگائی اور بے روزگاری کے عذاب میں مبتلا کیئے رکھا۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳