پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں سے الیکشن پراثر نہیں پڑے گا:عوامی سروے
لاہور (رانا جاوید اقبال/نواز سنگرا) پنجاب میں پولیس کے تبادلوں کی وجہ انتخابات شفاف ہونگے کیونکہ پولیس میں اوپر سے لے کر نیچے تک تبادلوں سے سیاسی لوگ پرانے تعلق والے لوگوں کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔ شاہدرہ کے احمد نے کہا کہ پولیس کے تبادلوں کی وجہ سے الیکشن شفاف ہونگے اگر پہلے افسران اور دیگر پولیس ملازمین کے تبادلے نہ کئے جاتے تو الیکشن پر اثر انداز ہو سکتے تھے لیکن پولیس کے تبادلوں کی وجہ سے یہ خطرہ تقریباً ختم ہو گیا ہے بیگم کوٹ کی رہائشی عالیہ نے کہا کہ پولیس کے تبادلوں کی وجہ سے کوئی خاص فرق نہیں پڑھے گا بلکہ اگر یہی پولیس والے رہتے تو الیکشن زیادہ بہتر طریقہ سے ہو سکتے تھے ۔کیونکہ یہ پہلے پولیس والے اپنے علاقہ کو بہتر طور پر جانتے تھے لیکن نئے آنے والوں کو اس سلسلے میں کوئی خاص معلومات نہ ہوگی۔ ٹیکسالی کے علی نے کہا کہ پولیس تبادلوں سے الیکشن شفاف ہونگے کیونکہ پہلے پولیس افسران سیاسی بنیاد پر تعینات کئے گئے تھے لیکن اس طرح شفاف تبادلوں کی وجہ سے الیکشن بھی شفاف طریقے سے ہونگے۔ گارڈن ٹاﺅن کے رہائشی دستگیر نے کہا کہ تبادلوں کی وجہ سے الیکشن پر کوئی خاص فرق نہیں پڑیگا۔ یاد گار کے رہائشی غلام حیدر نے کہا کہ پولیس کے تبادلوں کا فرق ڈرامہ کیا گیا۔ حالانکہ اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ الیکشن پہلے پولیس افسران کی موجودگی میں بھی شفاف ہو سکتے تھے۔