کاف کالونی بنیادی سہولیات سے محروم ،گنداپانی ،ناقص سیوریج مکینوں کامقدربن گیا

کاف کالونی بنیادی سہولیات سے محروم ،گنداپانی ،ناقص سیوریج مکینوں کامقدربن ...
کاف کالونی بنیادی سہولیات سے محروم ،گنداپانی ،ناقص سیوریج مکینوں کامقدربن گیا

  

لاہور (ملک خیام رفیق/ الیکشن سیل)پینے کا گندا پانی ، گیس، بجلی غائب، روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ناقص سیوریج ، روڈ کے اونچا ہونے کی وجہ سے پانی کا گلیوں میں آجاناپی پی 154باگڑیاں( کاف ) کالونی کے علاقہ کے رہائشیوں کی حالت نہ سنور سکی۔ گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے لوگوں کا جینا محال ہوگیا سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، سیوریج کا نظام بہت پرانا ہے کاف کالونی میں تو سیوریج بھی نہیں ہے اور پینے کا پانی بھی گندا آتا ہے۔ ق کالونی کے رہا ئشی محمد اسحاق اور خالد نے بتایا کہ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ پانی نہیں آتا، گلیوں میں صرف دو تین سٹریٹ لائٹس ہیں اور وہ بھی نہیں جلتی رہا ئشی اللہ دتہ کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈروں نے ہمیں پانچ سالوں میں مسائل کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ اب کس منہ سے ووٹ مانگنے آئیں گے انتخابات کے دنوں میں سبز باغ دکھاتے ہیں اور کامیاب ہونے کے بعد کبھی ہمارے جنازوں پر بھی نہیں آئے اور جب کسی کام کیلئے جاتے ہیں تو ہمیں پہچانتے تک نہیں۔ رہا ئشی احسان الہٰی اور عامر نے کہاکہ سیوریج ناقص ہے نالا ہر وقت بند رہتا ہے کبھی صفائی والا نہیں آیا اور نکاسی آب ہمارے لئے بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور آنے والے انتخابات میں ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ق کالونی کو ما لکانہ حقوق اور پانی کی نکاسی بہتر بنانے کا ہوگا اور صفائی والے بالکل نہیں آتے ہم لوگ خود اپنی گلیوں اور گٹروں کی صفائی کرتے ہیں۔رہا ئشی علی زاہد نے بتایا کہ روڈ اونچا بنانے کی وجہ سے سارا پانی گلیوں میں جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ہم لوگ گھروں سے نہیں نکل سکتے ۔ عباس نے بتایا کہ سیوریج خراب ہونے کی وجہ سے علاقہ دوران بارش ندی نالوں کا منظر پیش کرتا ہے اور پیدل گزرنے والوں کو انتہائی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بچوں کو سکول جانے میں جہاں دشواری ہوتی ہے وہاں بزرگ شہری اس گلیوں بازاروں میں گر کر زخمی ہوجاتے ہیں۔ رہائشی بلال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں گھنٹوں گیس نہیں آتی جس کی وجہ سے علاقہ کے رہائشیوں کو بغیر ناشتہ کے کاموں پر نکلنا پڑتا ہے جبکہ معصوم بچے بغیر ناشتہ کے سکول جانے سے انکار کردیتے ہیں ۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳