وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کوسہولتیں دینے سے انکار کردیا

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کوسہولتیں دینے سے انکار کردیا
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کوسہولتیں دینے سے انکار کردیا

  

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کو مانیٹرنگ کی سہولتیں دینے سے انکار کردیا ۔سابق ایڈیشنل سیکریٹری نے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پیشکش کی تھی کہ جن اضلاع میں انٹرنیٹ سہولت میسر نہیں وہاں جدید نظام اپنے اخراجات پر وزارت آئی ٹی فراہم کرے گی۔ اب وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون سے صاف انکارکردیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کوانٹرنیٹ کے علاوہ سیٹلائٹ نظام سے مانیٹرنگ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کرنے والے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹرظفراقبال کو سٹبلشمنٹ ڈویژن نے تبدیل کر دیا۔نئے ایڈیشنل سیکرٹری اعجاز احمد نے الیکشن کمیشن کو خط تحریرکیا جس میں کہا گیاہے وزارت کے پاس نہ تو یہ صلاحیت ہے اورنہ ہی وزارت کی یہ خواہش ہے کہ عام انتخابات میں یہ سہولتیں الیکشن کمیشن کو فراہم کرے۔

مزید : اسلام آباد