الطاف حسین نے اے این پی کے قافلے پر حملے کی مذمت کر دی

الطاف حسین نے اے این پی کے قافلے پر حملے کی مذمت کر دی
الطاف حسین نے اے این پی کے قافلے پر حملے کی مذمت کر دی

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار معصوم شاہ کے قافلے پربم دھماکے کی مذمت اور معصوم شاہ کے زخمی ہونے پر افسوس کااظہار کیا ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ یہ عام انتخابات کی آزادانہ انتخابی سرگرمیاں روکنے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔ الطاف حسین نے صدر پاکستان آصف علی زرداری ، نگراں وزیر اعظم امیر ہزار خان کھوسو، چیف الیکشن کمیشن فخر الدین ابراہیم اور نگراں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام انتخابی امیدوارں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید : کراچی