شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں چار افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں چار افراد جاں بحق

میران شاہ (ثناءنیوز) شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔حملہ دتہ خیل کے گاں منظر خیل میں شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر کیا گیا جس کے دوران دو میزائل فائر کیے گئے۔مقامی حکام کے مطابق، ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے تھا۔واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کو طالبان اور القاعدہ جنگجوں کا گڑھ مانا جاتا ہے۔پاک افغان سرحد کے قریب یہ علاقہ پاکستان کی سات قبائلی ایجنسیوں میں سے ایک ہے جبکہ یہاں قبائلی قوانین نافذ ہیں۔پاکستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے انتہائی غیر مقبول ہیں۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ ان سے ملک امریکہ مخالف جذبات بھڑکتے ہیں جبکہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں روکا نہیں جاسکتا۔حملوں کے حوالوں سے سابق فوجی صدر پرویز مشرف امریکہ کے ساتھ خفیہ ڈیل کا بھی اعتراف کرچکے ہیں۔

مزید : صفحہ اول