جماعت اسلام نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

جماعت اسلام نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان ...



لاہور (ثناءنیوز) جماعت اسلامی نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جس کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے 13 امیدواروںمیں لیاقت بلوچ (این اے 126)، حافظ سلمان بٹ(این اے 120)، فرید پراچہ (این اے 121)، امیر العظیم (این اے 122)، میاں مقصود(این اے 118 اور 124 )، ضیاءاللہ انصاری (این اے 119)، چودھری محمد شوکت (این اے 123)، وقار ندیم وڑائچ (این اے 125)، احسان اللہ وقاص(این اے 127)، ظہور احمد وٹو(این اے 128) ، چودھری منظور حسین (این اے 130) اور محمد یونس ایڈووکیٹ (این اے 129 ) شامل ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے حافظ سلمان بٹ (پی پی 140)، سید احسان اللہ وقاص (پی پی 154)، امیر العظیم (پی پی 147)، ضیاءالدین انصاری (پی پی 142)، علی عمران (پی پی 137)، چودھری محمد اسلم (پی پی 138)، منیر اعوان (پی پی 141)، خلیق احمد بٹ(پی پی 139)، شاہد نوید ملک(پی پی 149)، محمد انور گوندل (پی پی 150)، حاجی ریاض الحسن(پی پی 148)، چودھری محمد شوکت(پی پی 143)، محمد زبیر(پی پی 144)، ڈاکٹر عامر صدیقی (پی پی 145)، سلمان احمد خان (پی پی 146)، ذکی الدین شیخ (پی پی 155)، وقار ندیم وڑائچ(پی پی 156)، چودھری محمود الاحد (پی پی 151)، ملک شاہد اسلم (پی پی 152)، خالد احمد بٹ (پی پی 153)، ملک جہانگیر بارا (پی پی 160)، ظہور احمد وٹو(پی پی 161)، محمد یونس ایڈووکیٹ 159)، میاں عامر خلیل (پی پی 157) اور عمر حیات باجوہ(پی پی 158)امیدواران ہوں گے۔

مزید : صفحہ اول