الیکشن میں اسلام کا نام استعمال کرنے پر پابندی نظریہ پاکستان سے انکار ہے فضل الرحمان

الیکشن میں اسلام کا نام استعمال کرنے پر پابندی نظریہ پاکستان سے انکار ہے فضل ...

                                    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سیکولر تصورات کی نمائندگی کرتا ہے ۔ الیکشن کمیشن روز بروز ضابطہ اخلاق میں اضا فہ کر رہا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ ووٹ دینے کے لیے اسلام کو درمیان میں نہ لائیں۔ اسلام کا نام استعما ل کرنے پر پابندی ہو گی تو پھر نظریہ پاکستان کا انکار ہے ۔اس ضابطہ اخلاق پر سپریم کورٹ اپنی پوزیشن واضح کر ے ،پاکستان اسلام کے لیے بنا ہے ۔ریٹرننگ افسران نے مذہب کے نام پر سوالات کر کے امیدواروں کا مذاق بنایا ۔گلشن راوی میں اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہاملک تباہی کے داہنے پر کھڑا ہے ،ملک کی سرحدوں پر عدم اطمینان کی کیفیت ہے ،پاکستان میں بدامنی لائی گئی ہے ۔ تمام جماعتیں اپنے اپنے منشور کا اعلان کر چکی ہیں ،ہماری سب سے پہلی ترجیح ملک میں امن و امان قائم کرنا ہے ۔

مزید : صفحہ اول