مسلم لیگ (ن) حمایت کرے تو سرائیکی صوبہ خوش اسلوبی سے بن سکتا ہے، گیلانی

مسلم لیگ (ن) حمایت کرے تو سرائیکی صوبہ خوش اسلوبی سے بن سکتا ہے، گیلانی

ملتان(این این آئی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) حمایت کرے تو سرائیکی صوبہ خوش اسلوبی سے قائم ہوسکتا ہے ¾ پیپلز پارٹی اتحادیوں سے ملکر پنجاب میں اکثریت حاصل کریگی ۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) حمایت کرے تو سرائیکی صوبہ خوش اسلوبی سے قائم ہوسکتا ہے پیپلز پارٹی سرائیکی صوبے کے قیام میں سنجیدہ ہے اور اگر وہ اقتدار میں آئی تو اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔خطے کی محرومیوں کا واحد حل علیحدہ صوبہ ہے اس لئے یہاں کے عوام نئے صوبے کی مختلف جماعتوں کو مسترد کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن بہتر ہے انتخابات میں پیپلز پارٹی اتحادیوں سے مل کر پنجاب میں اکثریت حاصل کرے گی۔

گیلانی

مزید : صفحہ اول