الیکشن کمیشن نے شریف برادران کےخلاف دائر اپیل سننے کےلئے ٹریبونل تبدیل کرنے کا حکم دےدیا‘ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے شریف برادران کےخلاف دائر اپیل سننے کےلئے ٹریبونل تبدیل کرنے ...

اسلام آباد( این این آئی) الیکشن کمیشن نے شریف برادران کےخلاف دائر اپیل سننے کےلئے ٹریبونل تبدیل کرنے کا حکم دےدیا ، الیکشن کمیشن نے کل 17 اپیلیں ایک ٹریبونل سے دوسرے ٹریبونل کو منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف اپیل کی سماعت جسٹس ناصر سعید شیخ اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ٹربیونل کرئے گا۔شہباز شریف کےخلاف پی پی 161 سے 4 اور نواز شریف کے خلاف این اے 120 سے 4 اپیلیں دائر کی گئیں تھیں۔پہلے شریف برادران کی اپیلوں کی سماعت جسٹس خواجہ امتیاز احمد اور جسٹس خالد محمود خان کر رہے تھے اور انہوں نے سماعت سے معذرت کر لی تھی۔

مزید : صفحہ اول