دہشت گرد الیکشن مانیٹرنگ کیلئے آنے والے غیر ملکیوں کو تاوان کیلئے اغوا کر سکتے ہیں، سیکورٹی ادارے

دہشت گرد الیکشن مانیٹرنگ کیلئے آنے والے غیر ملکیوں کو تاوان کیلئے اغوا کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آبا د( آئی این پی ) الیکشن کی مانیٹرنگ کے لئے آنے والے غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کے نمائندوں کےلئے بلوچستان ، خیبرپختونخوا اور فاٹا کو ان اطلاعات کے بعد انتہائی خطرناک قرار دے دیاگیا کہ دہشت گرد غیر ملکیوں پر حملے اور انہیں تاوان کےلئے اغواءکرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ اتوار کو ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے رپورٹ دی ہے کہ عام انتخابات کی مانیٹرنگ کے لئے آنے والے پوری یونین مبصرین ، سرکاری تنظیموں کے عہدیداران اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کو بلوچستان، خیبرپختونخوا اور فاٹا میں دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے جبکہ بعض سپلنٹر گروپ انہیں تاوان کے لئے اغواءبھی کرسکتے ہیں لہٰذا مذکورہ علاقوں میں مبصرین کی سیکیورٹی کو انتہائی سخت کیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں بلوچستان ، خیبرپختونخوا اور فاٹا کو غیر ملکیوں کے لئے خطر ناک قرار د یتے ہوئے انہیں ان علاقوں میں نہ جانے کا مشورہ دیا جائے گا۔
سیکورٹی ادارے

مزید :

صفحہ اول -