شمولیت اختیار نہیں کی، صرف ملاقات کی اور عباس شریف کے انتقال پر تعزیت کی، آفریدی

شمولیت اختیار نہیں کی، صرف ملاقات کی اور عباس شریف کے انتقال پر تعزیت کی، ...

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف سے قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں ملاقات کرکے شہازشریف کی سربراہی میں سابقہ پنجاب حکومت کی عوام اور صوبے کی ترقی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی ۔ بتایا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی عوام دوست پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے شامل ہوئے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافے کا باعث بنیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ شاہد خان آفریدی اپنی کھیلوں کی مصروفیات میں سے وقت نکال کر (ن) کی انتخابی مہم میں بھی شرکت کریں گے۔دوسری جانب پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف نواز شریف سے ملنے گئے تھے۔ تاہم شاہد خان آفریدی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ میں شامل نہیں ہوا، عباس شریف کے انتقال پر تعزیت کیلئے نواز شریف سے ملنے گیا تھا۔

آفریدی

مزید : صفحہ اول