بجلی کی پیداوار بڑھنے کے باوجود بد ترین لوڈشیڈنگ عوام کا پارہ گرم گھروں میں پانی بھی ختم

بجلی کی پیداوار بڑھنے کے باوجود بد ترین لوڈشیڈنگ عوام کا پارہ گرم گھروں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                      اسلام آباد/لاہور/فیصل آباد /ملتان /سکھر/پشاور (آئی این پی ) بجلی کی پیداوار بڑھنے کے باوجود بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ شہری علاقوں میں 12جبکہ دیہات میں18 گھنٹے ہوگیا، لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ،ٹیوب ویل بند ہونے سے گھروں میں پانی ختم ہوگیا،وضو کیلئے پانی نہ ہونے سے کئی نمازی بروقت نماز ادا نہ کر سکے،تاجروں کا کاروبار بھی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے،کئی مقامات پر واپڈا اور نگران حکومت کیخلاف مظاہرے کئے گئے ، واپڈا نے شہریوں کے بڑھتے ہوئے غصے کے پیش نظر گرڈا سٹیشنز کی سیکیورٹی سخت کر دی،لاہور میںچھٹی کے باوجود بجلی کا شارٹ فال چار ہزار ایک سو میگا واٹ تک پہنچ گیا، شہروں میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری رہی ۔ بجلی کی پیداوار نو ہزار چار سو میگاواٹ جبکہ طلب تیرہ ہزارپانچ سو میگاواٹ تھی جس سے شہری علاقوں میں بارہ گھنٹے تک بجلی بند رکھی گئی ۔ حکومتی اقدامات کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہو سکی ،مسلسل کئی کئی گھنٹے بجلی بندش کا سلسلہ بد ستور جاری۔ لاہور میں بارہ سے سولہ گھنٹے تک بجلی بند رہنے سے لوگ شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ فیصل آباد میں بھی لوڈ شیڈنگ سے لوگ عاجز آ گئے۔ یہاں شہری علاقوں میں 18 جبکہ دیہات میں 22 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے لوگ پریشان ہیں۔ سکھر میں بھی گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -