انتخابات میں کامیاب ہو گئے تو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کو دگنا کر کے دو ہزار روپے فی کس کر دیں گے

انتخابات میں کامیاب ہو گئے تو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کو دگنا کر کے ...

                                                                            اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان پےپلز پارٹی کے چےئرمےن بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پےپلز پارٹی عوام کی مدد سے آئندہ الیکشن مےں سوےپ کرے گی اور اسلام آباد مےں دوبارہ اپنی حکومت بنائے گی تاکہ پاکستان کو مزےد آگے لے جاےا جا سکے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو ذوالفقار بھٹو اور بےنظر بھٹو شہےد کے وےژن کے مطابق اقوام کی برادری مےں مقام دلائےنگے انہوں نے کہا ہم اقتدار مےں آکر بےنظےر انکم سپورٹ پروگرام کو دو گنا کر کے فی کس 2ہزار روپے کر دےنگے انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن کے دوران اپنی والدہ کی طرح انتخابی مہم کی نگرانی خود کرےنگے، جنہوں نے جمہوریت اور عوام کی خاطر اپنی جان قربان کر دی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 5سال کامےابی سے مکمل کئے اور ےہ سب ان کے والد صدر آصف علی زرداری کی جرات مندانہ قےادت مےں ممکن ہوا انہوں نے کہا کہ پےپلز پارٹی انتخابات مےں بھاری اکثرےت حاصل کرے گی جبکہ ضیاءمارشل لاءکے پےداوار لوگ جو کامےابی کے خواب دےکھ رہے ہےں انہےں خاک چاٹنا پڑے گی کیونکہ عوام نے ان کے ماضی کو فراموش نہےں کےا انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو جنرل ضےاءالحق نے بناےا تھا اور جو لوگ اےک ڈکٹےٹر کی خواہشات کو پورا کرنا چاہتے ہےں انہےں چاہےے کہ وہ خود کو جمہورےت کا چمپئےن کہلوانا چھوڑ دےں ےہ لوگ عوام کو اےک بار پھر دھوکہ دےنے کی کوشش کر رہے ہےں اور ےہ دعوے کر رہے ہےں کہ اگر وہ اقتدار مےں آ گئے تو عوام کی تقدےر بدل دےں گے بلاول بھٹو نے کہا کہ ےہ لوگ جتنی بار بھی اقتدار مےں آئے وہ انجےئنرڈ الیکشن کے نتےجہ مےں آئے ضےاءالحق کی باقےات ان لوگوں نے غریب عوام کےلئے کچھ نہےں کےا بلاول بھٹو زرداری نے مزےد کہا کہ جنرل ضےاءکے پےروکار خود کو شےر ظاہر کرتے ہےں مشرف کےساتھ خفےہ معاہدہ کرتے ہوئے دراصل ےہ گےدڑ ثابت ہوئے اور باہر چلے گئے ان کاغذی شےروں کے برعکس مےری والدہ بےنظیر بھٹو شہےدآمرےت کے سامنے چٹان بن کر کھڑی رہےں اور آخر جمہورےت کی خاطر انہوں نے جان تک کی قربانی دےدی انہوں نے کہا کہ پےپلز پارٹی معاشرہ کے پسے ہوئے طبقوں کی خدمت کرتی رہے گی اور انہےں مشکل وقت مےں کبھی اکےلا نہےں چھوڑے گی انہوں نے مزےد کہا کہ پےپلز پارٹی شہےد ذوالفقار علی بھٹو اور شہےد بےنظےر بھٹو کی حقےقی وارث ہے اور مےری والدہ نے اپنے والد کی اس وراثت کی حفاظت کرنے مےں زندگی کے کئی برس صرف کر دئےے اور انہےں ضےاءامرےت مےںبڑی سختیوں کا سامنا کرنا پڑا حتی کے مےرے نانا کو پھانسی دے دی گئی مگر مےری والدہ نے پارٹی اور اس کے مشن کو زندہ رکھا اور ثابت قدم رہےں بلاول بھٹو نے مزےد کہا کہ مےں بھٹو کے ماننے والوں کو ےقےن دلاتا ہوں کہ مےں بھی اسی وراثت کی آخری سانس تک حفاظت کروں گا اور ان کے مشن کو آگے بڑھاوں گا انہوں نے کہا ہم پاکستان کے لئے جئےں گے اور اس کےلئے مرےنگے جیسا کے میری والدہ اور مےرے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے کےا تھا

مزید : صفحہ اول