بلوچ عوام کی اکثریت پاکستان کی حامی ہے، امریکی تھنک ٹینک

بلوچ عوام کی اکثریت پاکستان کی حامی ہے، امریکی تھنک ٹینک

واشنگٹن (ثناءنیوز) ایک امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچ عوام کی اکثریت پاکستان کی حامی ہے تاہم سیاسی معاملہ اگر فوری طور پر حل نہ ہوا تو مسئلہ بگڑ سکتا ہے کارنیگی اینڈوو منٹ فار انٹرنیشنل پیس کی رپورٹ میں بلوچستان کے مسئلہ کا سیاسی حل نکالنے کا مشورہ دیا گیاہے رپورٹ کے مطابق بلوچ علیحدگی پسندوں نے افغانستان میں روابط استوار کر رکھے ہیں ۔ 2005 ءمیں فوجی مداخلت سے بلوچستان کا مسئلہ بگڑ گیا صوبہ میں فرقہ وارانہ اور علاقائی بنیادوں پر تشدد میں بھی اضافہ ہوا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب پاکستان کی بات کرنے والے سیاستدانوں کو بلوچستان میں پریزائی نہیں ملتی تاہم حیران کن طور پر بلوچ عوام کی اکثریت وفاق پاکستان کے ساتھ رہتے ہوئے آئینی حدود میں مسائل کا حل چاہتی ہے۔

مزید : صفحہ آخر