نوازشریف کل حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

نوازشریف کل حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سربراہ محمد نوازشریف کل (منگل ) حافظ آباد جائینگے جہاں وہ میونسپل سٹیڈیم میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے ۔مقامی تنظیم کی طرف سے جلسے اور نواز شریف کے استقبال کے لئے تیاریاں جاری ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جلسے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کئے جارہے ہیں ۔نواز شریف نے 13اپریل کو حافظ آباد جاناتھا مگر بعض نا گزیر وجوہات کی بناءپر انکے پروگرام میں تبدیلی کر دی گئی ۔

مزید : صفحہ آخر