کراچی، پرتشدد واقعات میں بھابھی اور دیور سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی، پرتشدد واقعات میں بھابھی اور دیور سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں فائرنگ اورپر تشدد واقعات میں ساحل سمندر پر پکنک مناتے دیور بھابی سمیت 3افراد جاں بحق اور مذہبی جماعت تعلق رکھنے والے تین افراد سمیت 5افراد زخمی ہوئے۔ماڑی پور گریکس کا رہائشی خاندان ساحل سمندر پرہٹ میں تفریح کرر ہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ہٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں بیناڈک نامی شخص اور اسکی بھابی جونسٹینا نے موقع پر دم توڑ دیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ نیو کراچی صبا سینما کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاںبحق ہو گیا۔ بنارس پل کے قریب موبائل مارکیٹ میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوا۔ شومارکیٹ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔

مزید : صفحہ آخر