ضیاءاللہ بنگش کے صاحبزادے فیصان بنگش کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماعی میں تبدیل

ضیاءاللہ بنگش کے صاحبزادے فیصان بنگش کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماعی میں تبدیل

لاہور (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ضیاءاللہ بنگش کے صاحبزادے فیضان بنگش کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل ہوگئی، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف خان کھوسہ، مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید، ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد، جنرل (ر) حمید گل، آصف ہاشمی، ہم خیال سیکرٹری جنرل ہمایو اختر خان سمیت دیگر کی شرکت، اتوار کی رات مقامی ہوٹل میں منعقدہ دعوت ولیمہ میں جماعت اسلامی کے لاہور کے امیر میاں مقصود احمد، وزیراعظم کے سابق مشیر اسلم گل، آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن حافظ غلام محی الدین، پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی رکن نوابزادہ غضنفر گل سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فیضان بنگش کو ان کی شادی کی مبارکباد دی۔

دعوت ولیمہ

مزید : صفحہ آخر