جمعیت علماءپاکستان تحریک نظام مصطفےٰ کے تحت الیکشن لڑیگی، قاری محمد زوار

جمعیت علماءپاکستان تحریک نظام مصطفےٰ کے تحت الیکشن لڑیگی، قاری محمد زوار

لاہور ( سٹاف رپورٹر ) جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل اورحلقہ این اے 126سے قومی اسمبلی کے امیدوار علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہاکہ جمعیت علماءپاکستان آئندہ انتخابات میں تحریک نظام مصطفےٰکے منشور کے تحت حصہ لے گی۔ جمعیت علماءپاکستان کے کار کن اس پیغام کو لے کر گلی کوچوںمیں پھیل جائیں اور رسول اللہ ﷺ کے نظام کے لئے دن رات جدوجہد کریں اگر ملک میں نظام مصطفےٰ نافذ ہو جائے تو اس کے اثرات دنیا بھر میں محسوس کیے جا ئیں گے۔انہو ں نے کہا کہ آج دنیا میںمسلمان ڈیڑھ ارب کی تعداد میں ہونے کی باوجود اغیا رکے دست نگر بنے ہوئے ہیں مسلمانوں کو دہشت گرد کہا جارہا ہے جبکہ اسلام دشمن طاقتیں پوری دنیا میں اسلام کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہیں ہماری بقا صرف اتحاد امت اور غلامی رسول ﷺ میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے ہر فرد پر فرض ہے کہ ان سازشوں کے خلاف اپنا کردار ادا کرے ایسے میں علماءحق کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ میدان عمل میںنکلیں اور کلمہ حق بلند کر کے قوم کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو بھنور سے نکالیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے علما ءکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں مولانا منظور جماعتی، قاری خلیل احمد مہروی، مولانا یوسف صدیقی،مولانا نصیر احمد نورانی، مولانا محمد اعظم قادری، علامہ سعید احمد نعیم، قاری مقصود احمد ، قاری محمد فیاض، مولا نا شبیر احمد فریدی، علامہ حا فظ محمد ثاقب افضل، قاری وسیم شہزاد ، مولانا سرفراز احمد ، قاری لیاقت رضوی،مولانا عرفان علی ، علامہ سلیم اختر، مولانا محمد نعیم اور دیگر علماءموجود تھے۔

قاری زوار

مزید : صفحہ آخر