پی پی 144 سے پےپلز پارٹی کی اور ق لےگ کے متفقہ امےدوار کا انتخابات کا بائےکاٹ
لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب اسمبلی لاہور کے حلقہ پی پی 144 مےں مسلم لیگ ق اور پےپلز پارٹی کے متفقہ امےدوار مےاں طاہر صدےق نے 11 مئی کو ہونے والے انتخابات کے بائےکاٹ کا اعلان کر دےا ہے جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز اپنی پرےس کانفرنس مےں کےا مےاں طاہر صدےق نے کہا کہ مےں پی پی 144 مےں پی پی پی اور ق لےگ کا متفقہ امےدوار ہوں انہوں نے کہا 11 مئی کو ہونے والے انتخابات مےں عدلےہ، الیکشن کمےشن اور نگران حکومت کے غےر جانبدار نہ ہونے پر تنقید کرتے ہوئے ذاتی طور پر پی پی 144 کے الیکشن کے بائےکاٹ کا اعلان کرتا ہوں مےاں عامر نے کہا کہ عدلےہ کا روےہ جانبدار ہے۔ الیکشن کمےشن کو عدلیہ pressurise پرےشرائز کر رہی ہے، عدلیہ آزاد تو نہ ہو سکی مگر شرےف ضرور ہو گئی ہے، چےف جسٹس صاحب نے مےاں نواز شرےف کی حماےت مےں نگران وزیر داخلہ کے ےہاں کا نوٹس کےوں نہےں لیا۔ اےک پارٹی لےڈر پر نادہندگی کا الزام لگتا ہے تو وہ رےٹرننگ آفےسر کو اپنی صفائی دےنے کی بجائے مےڈےا پر پرےس کانفرنس کرتا ہے اور اس کے کاغذات منظور کر لئے جاتے ہےں۔ آرٹےکل 62/63 کا جھوٹا ڈرامہ رچاےا گےا اس پر عمل درآمد نہےں کےا جا رہا۔ آرٹےکل 62/63 کو use نہےں abuse کےا جا رہا ہے۔ ڈکٹےٹر کی گود مےں پلنے والے لےڈر ان اپنی پارٹی ٹکٹ کروڑوں مےں فروخت کر رہے ہےں۔سےاست برائے خدمت ہو تو ممبر پارلےمنٹ بننا ضروری نہےں، سےاست برائے تجارت ہو تو طاقت حاصل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ےہ مےرا ذاتی فےصلہ ہے کہ مےں خاص طور پر عدلےہ کے اس جانبدار روےہ کی وجہ سے احتجاج الیکشن کا بائےکاٹ کر رہا ہوں۔ مےری جماعت پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت ہے، اور اپنا تشخص برقرار رکھنے کےلئے انتخابات مےں حصہ لے رہی ہے اور کامےابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چودھری برادران کا سیاسی مستقبل روشن ہے اور مےں ان کی قیادت مےں پارٹی کی خدمت اور اپنے فرائض بطور پارٹی کارکن انجام دےتا رہوں گا۔