اے این پی کے پنجاب میں سیاسی جماعتوں سے مذاکرات شروع ہوئے نہ مضبوط امیدوار مل سکے
لاہور ( سٹاف رپورٹر )عوامی نیشنل پارٹی نے پنجاب میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے مذاکرات کا آغاز ہی نہیں کیا اور نہ ہی انہیں پنجاب میں مضبوط سیاسی امیدوار مل سکے۔ اس کے باوجود پنجاب کو فتح کرنے کے بلند و بانگ دعوﺅں کا سلسلہ ضرورجاری ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت نے ضلعی کمیٹی کو یہ ٹاسک سو نپا کہ وہ اپنے اپنے علاقے کے خدوخال کو پیش نظر رکھتے ہوئے سیاسی جماعتوں سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے لئے مذاکرات کرسکتے ہیں اس سلسلے میں ضلعی کمیٹیوں نے مسلم لیگ ن اورجماعت اسلامی کے ساتھ متعد د بار رابطے کئے مگر ان کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا ۔حتی کہ مذاکرات کی ایک نشست بھی نہیں ہوسکی۔
اے این پی مذاکرات