منگووال، پرویز الٰہی کے انتخابی کارواں کا پرجوش استقبال

منگووال، پرویز الٰہی کے انتخابی کارواں کا پرجوش استقبال

لاہور (الیکشن سیل) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما وسابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے انتخابی کارواں کا منگووال جاتے ہوئے جگہ جگہ پرجوش اور مثالی استقبال کیا گیا۔ کنجاہ، قینچی، زلیخا ٹیکسٹائل ملز اور منگووال اڈہ پر بھی انہیں خوش آمدید کہنے کے لئے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ان کا والہانہ خیر مقدم کیا۔ استقبالیہ ہجوم نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، ہار پہنائے اور کبوتر چھوڑنے کے علاوہ گھوڑوں کا رقص بھی پیش کیا گیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے گاڑی سے باہر آکر استقبال کرنے والوں کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر منگووال شہر میں ہر طرف پاکستان مسلم لیگ کے پرچم لہرا رہے تھے۔

استقبال

مزید : صفحہ آخر