سیشن کورٹ میں الیکشن سیل کے عملے نے پابندی کے باوجود چھٹی منائی

سیشن کورٹ میں الیکشن سیل کے عملے نے پابندی کے باوجود چھٹی منائی

لاہور( الیکشن سیل ) الیکشن کیشن کے حکم کے باوجود سیشن کورٹ میں قائم الیکشن سیل کا عملہ اتوار کی چھٹی مناتا رہا تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں قائم الیکشن سیل کا تمام عملہ گزشتہ روز چھٹی مناتا رہا اور صرف عملے کے 2 افراد دفتر میں موجود رہے جبکہ الیکشن سیل کے انچارج سمیت دیگر عملہ گھروںیں چھٹی مناتا رہا واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن سے متعلق تمام تر ملازمین کو اتوار کے روز بھی کام کرنے کے احکامات جاری کئے تھے اور ان کی چھٹی منسوخ کردی تھی تاکہ زیادہ سے زیادہ کام کرکے شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایاجاسکے۔

مزید : صفحہ آخر