جعلی ڈگری کیس میں فرح دیبا نے سیشن عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی

جعلی ڈگری کیس میں فرح دیبا نے سیشن عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی

لاہور(نامہ نگار) جعلی ڈگری پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے مقدمہ میں ملوث فرح دیبا نے سیشن عدالت سے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی فاضل عدالت نے ملزمہ کو 50ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروا نے کی ہدایت کرکے15 اپریل کو پولیس سے ریکارڈ طلب کیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق فرح دیبا نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے لئے الیکشن کمیشن میں اپنی جعلی ڈگری پیش کردی جس کا انکشاف ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب آفس کو فرح دیباکے خلاف مقدمہ درج کروانے کی ہدایت کی جس پر ڈپٹی الیکشن کمشنر لاہور ڈویژن اشتیاق احمد رانا نے 20 جنوری2012 ءکو پیپلز ایکٹ1976 ءکی دفعات 471/199/200/ اور94/78/82 کے تحت مقدمہ درج کروایا دیا ۔ تاہم بعد ازاں پولیس نے انہیں گرفتار نہ کیا اب جبکہ پولیس کو سختی سے حکم دیا گیا کہ وہ ملزمہ کو گرفتار کریں تو فرح دیبا نے اپنے وکیل راجہ ذوالقرنین کی وساطت سے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی جس کی سماعت کل ہوگی۔

فرح دیبا

مزید : صفحہ آخر