انتخابی مہم نہ اخراجات، 1049 امیدوار خصوصی نشستوں سے حصہ لیں گے

انتخابی مہم نہ اخراجات، 1049 امیدوار خصوصی نشستوں سے حصہ لیں گے

لاہور(محمد نواز سنگرا/ الیکشن سیل) پاکستان بھر سے اگلے عام انتخابات میں 1049 انوکھے امیدوار جو ضابطہ اخلاق کی قید سے آزاد، ہار کا خوف نہ الیکشن کمپین اور نہ ہی انتخابی اخراجات ، خواتین اور قلیتوں کی مخصوص نشستوں کے امیدوار بغیر کسی انتخابی جھنجٹ کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن بنیں گے تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے 1049 انوکھے امیدوار جن میں پنجاب سے قومی اسمبلی کے 121 صوبائی اسمبلی کے 226 اور اقلیتوں کے 52 امیدوار جبکہ سندھ سے قومی اسمبلی کے 57 صوبائی اسمبلی کے 127 اور اقلیتوں کے 53 امیدوار شامل ہیں خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے 44، صوبائی اسمبلی کے 127 اور اقلیتوں کے 25 امیدوار جبکہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے 33 صوبائی اسمبلی کے 76 اور اقلیتوں کے 38 امیدوار شامل ہیں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے 812 امیدوار شامل ہیں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے 812 جبکہ اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے 237 امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے ۔

مزید : صفحہ آخر