پرویز مشرف کیخلاف مقدمات سے پنڈورابکس کھل جائیگا، احمد رضا قصوری

پرویز مشرف کیخلاف مقدمات سے پنڈورابکس کھل جائیگا، احمد رضا قصوری

اسلام آباد(این این آئی)سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل اور آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ صدرمشرف کے خلاف مقدمات سے ایک پنڈورا باکس کھل جائے گا جس سے ریاست کمزور ہوگی ¾ فتح مکہ کی طرز پر عام معافی کااعلان ہونا چاہیے ۔ایک انٹرویو میں پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہاکہ صدرمشرف کے خلاف مقدمات سے ایک پنڈورا باکس کھل جائے گا جس سے ریاست کمزور ہوگی ان حالات میں فتح مکہ کی طرز پر عام معافی کا اعلان ہونا چاہیے۔ احمد رضا قصوری کے بیان پررد عمل کااظہار کرتے ہوئے ۔پاکستان کے ممتاز قانون دان اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر جسٹس (ر) طارق محمود نے احمد رضا قصوری کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عام معافی جیسے جنوبی افریقہ ماڈل کا وقت گزر چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایسا اس وقت ممکن تھا جب این آر او پر بات ہو رہی تھی اور میثاق جمہوریت پر کام ہو رہا تھا۔ جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود نے کہا کہ اب معاملات کو آنے والی حکومت پر چھوڑ دینا چاہیے ۔

مزید : صفحہ آخر