اناڑی کھلاڑی تبدیلی کا ڈھول پیٹنا بند کریں: خواجہ سعد رفیق

اناڑی کھلاڑی تبدیلی کا ڈھول پیٹنا بند کریں: خواجہ سعد رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اورامیدواراین اے125 خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اناڑی کھلاڑی تبدیلی کاڈھول پیٹنابندکریں ،ان کے شوق اقتدار کیلئے پاکستان کوتختہ مشق بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔عوام اوربالخصوص نوجوانوں کامسلم لیگ (ن) کے سیاسی پروگرام اورمیاں نوازشریف کے وژن پربھرپوراعتماد ہمارا سرمایہ افتخار ہے ۔ پنجاب کے بعد پاکستان کو بدلنا اور بلوچ عوام کی محرومیوں کامداواکرناہماری سیاست کا محور ہے۔ فیڈریشن کی مضبوطی اورقومی یکجہتی کاروڈ میپ مسلم لیگ (ن) کے سواکسی کے پاس نہیں۔ہم ماضی کی طرح آئندہ بھی اپنے محروم اورمظلوم ہم وطنوں کے زخموں پرمرہم رکھیں گے۔ جس طرح آج پنجاب کاہرشہر،قصبہ اور گاﺅں تعمیروترقی،ہریالی اورخوشحالی کامنظر پیش کررہا ہے،اس طرح باقی صوبوں کوبھی تعمیروترقی کی شاہراہ پرگامزن کریں گے ۔دوسروں کے پاس لفاظی جبکہ ہمارے پاس کارکردگی اور پریکٹیکل ہے،خواب بیچنے والے انقلاب کے معنی تک نہیں جانتے ۔ وہ این اے125کی مختلف آبادیوں چاچووالی اورشاہ خاورٹاﺅن میں عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔میاں نصیراحمد،چودھری محمدیٰسین سوہل سمیت مختلف مقررین نے بھی خطاب کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف نے دوباربحیثیت وزیراعظم جس طرح چاروں صوبوں کے عوام کو ان کی سوچ سے زیادہ ریلیف دیا اورقومی معیشت سمیت اداروں کی حالت زاربدلی وہ اب ہماری تاریخ کاایک روشن باب ہے۔ہمارے دورمیں ہونیوالے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت پرکسی نے انگلی نہیں اٹھائی۔

مزید : صفحہ آخر