سلمان شہباز پارٹی کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کرینگے

سلمان شہباز پارٹی کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی سیاست میں دلچسپی لینے لگے ‘ پارٹی کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کریں گے ۔ سلمان شہباز جو صرف خاندان کے کاروباری معاملات سنبھالتے تھے آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے نظر آئیں گے ۔ انہوںنے دو روز قبل حلقہ پی پی 142میں پارٹی دفتر کا افتتاح کیا جہاں انہوںنے دھواں دھار سیاسی تقریر کر ڈالی جس پرکارکنوں نے انہیں بھرپور داد دی ۔یاد رہے کہ شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف سیاست میں اپنی شناخت بنا چکے ہیں جبکہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف بھی سیاست کا جانا پہچانا چہرہ ہیں۔
سلمان شہباز

مزید :

صفحہ آخر -