سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم انتقال کرگئے

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم انتقال کرگئے
 سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم انتقال کرگئے

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم انتقال کرگئے ہیں ،اُن کی عمر59سال تھی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فضل کریم جگر کے کینسر میں مبتلاتھے ۔ صاحبزادہ فضل کریم فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے امیدوار تھے اور وہ 24اکتوبر کو 1954ءمیں مولانا سرداراحمد کے گھر پیدا ہوئے ۔1978ءمیں پہلی مرتبہ ناظم اعلیٰ بنے ، مرکزی جمعیت علماءاسلام پاکستان کے صدر بنے اور پھر سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین منتخب ہوئے ۔ مفتی منیب الرحمان نے اُن کے انتقال پر دکھ کر اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صاحبزادہ فضل کریم نے ہمیشہ اہل سنت والجماعت کے موقف کی ہمیشہ ترجمانی کی اور مذہبی سیاست میں متحرک رہے ۔ سنی اتحاد کونسل کے ترجمان نے کہاکہ صاحبزادہ فضل کریم کی موت ملک اور قوم کا نقصان ہے اور اُن کے انتقال کی وجہ سے دینی و روحانی حلقوں میں پیداہونیوالاخلاءکبھی پر نہیں ہوگا۔ اُنہوں نے بتایاکہ فضل کریم ایک ماہ سے زائد عرصے سے علیل تھے اور ڈاکٹروں کی ہدایات کے باوجود اپنی سرگرمیوں کی جاری رکھاجس کی وجہ سے طبیعت مزید بگڑ گئی ، وہ فیصل آباد سے دو دفعہ قومی اور دو دفعہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار منتخب ہوچکے ہیں ، اُنہوں نے دہشتگردی اور طالبانائزیشن کیخلاف ہمیشہ آواز بلندکی ۔ قبل ازیں سابق ایم این اے صاحبزادہ فصل کریم کو تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔ سنی اتحاد کونسل کے رہنماﺅں نے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہا رکیاہے ۔

مزید : فیصل آباد /Headlines