مانےٹرنگ سےل سپےشل برانچ کی رپورٹ پر پنجاب پولےس کے افسروں کےخلاف کارروائی ہو گی

مانےٹرنگ سےل سپےشل برانچ کی رپورٹ پر پنجاب پولےس کے افسروں کےخلاف کارروائی ...

لاہور(زاہد علی خان) مانیٹرنگ سیل اور سپیشل برانچ کی رپورٹ پر پنجاب پولیس کے افسروں کے خلاف کارروائی ہو گی ، آئی جی پولیس نے دونوں محکموں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئی جی پولیس سے کہا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی پر ایسے افسران کی ڈیوٹی لگائی جائے جن کا ماضی بے داغ ہو اور ایسے پولیس افسران کے بارے میں مانیٹرنگ سیل اور سپیشل برانچ خفیہ رپورٹس دےگا جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی ہوئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب پولیس کا ویجی سیل گزشتہ دس سال سے کام کر رہا ہے۔ اسے الیکشن کے حوالے سے مزید متحرک کر دیا گیا ہے جبکہ سپیشل برانچ کی بھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ پولیس افسران کے بارے میں فقید رپورٹس ارسال کریں۔ آئی جی کے ذرائع کے مطابق الیکشن میں پولیس افسران کی غیر جانبداری اور کارکردگی کی رپورٹس نگران وزیر اعلیٰ کو بھی بھجوائی جائے گی ۔

مزید : صفحہ آخر