عراق میں انتخابی امیدواروں پر حملے جاری ، دیالا میں بم دھماکے سے ایک اور امیدوار دوبھائیوں سمیت جاں بحق
بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں صوبائی انتخابات کے ایک امیدوار سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نجم الحربی دیالا صوبے میں ایک ہائی وے پر بعقوبہ جارہے تھے کہ دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں صوبائی امیدوار اپنے دو بھائیوں اور ایک گارڈ سمیت ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق نجم الحرابی کی ہلاکت کے بعد اب تک قتل ہونے والے امیدواروں کی تعداد بڑھ کر 14ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے کے اختتام پرعراق کے اٹھارہ میں سے بارہ صوبوں میں مجوزہ انتخابات میں 378نشستوں کے حصول کے لیے آٹھ ہزار سے زیادہ امیدوار میدان میں ہیں۔