کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ٹارگٹڈ آپریشن ،بیریئرز ختم ، آٹھ مشتبہ افراد گرفتار

کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ٹارگٹڈ آپریشن ،بیریئرز ختم ، آٹھ مشتبہ افراد گرفتار
کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ٹارگٹڈ آپریشن ،بیریئرز ختم ، آٹھ مشتبہ افراد گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کم ازکم آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیاہے جبکہ گلستان جوہر سے ایک لاش ملی ہے ۔ مقامی میڈیاکے مطابق گلستان جوہر کے علاقے میں واقع رابعہ سٹی اپارٹمنٹس میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز نے بھی کالی پہاڑی اور قصبہ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ رابعہ سٹی اپارٹمنٹس میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ہونیوالے ٹارگٹڈ سرچ آپریشن میں سپیشل پروٹیکشن گروپس اور خواتین اہل کاروں سمیت 300 پولیس اہل کاروں نے حصہ لیا۔ پولیس نے سات افراد کو حراست میں لے لیا۔ اس سے پہلے رینجرز نے خفیہ اطلاع پر قصبہ کالونی ، محمود آباد اور کالی پہاڑی کے علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، مختلف علاقوں میں واقعہ نوگوایریاز میں پولیس کی بھاری نفری داخل ہوئی رکاوٹیں اور بیریئرز ہٹاکر علاقے کو کلیئر کردیا۔ گلستان جوہر پہلوان گوٹھ سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا مقتول کی تاحال شناخت نہ ہوسکی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : کراچی