سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے 11حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر حکم امتناعی جاری کردیا

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے 11حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر حکم امتناعی جاری ...
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے 11حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر حکم امتناعی جاری کردیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کی درخواست منظور کرتے ہوئے 11 حلقوں کیلئے بیلٹ پیپر کی چھپائی پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم ) کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاتھاکہ کراچی کئی نئی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست زیرسماعت ہے ، فیصلہ آنے تک فاضل عدالت گیارہ حلقوں سے متعلقہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی روکنے کے احکامات جاری کرے ۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ایم کیوایم کی درخواست پر مذکورہ گیارہ حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیخلاف حکم امتناعی جاری کردیا ۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے مذکورہ11 حلقوں کیلئے بیلٹ پیپر کی چھپائی کا کام مکمل کر لیا ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں