11 مئی مسلم لےگ ن کی فتح کی نوےد لے کر طلوع ہو گا، مدثر قےوم ناہرا
گوجرانوالہ (بےورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے راہنما سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا نے کہا ہے کہ گیارہ مئی کا سورج مسلم لیگ ( ن) کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا‘ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کو عبرتناک شکست دینگے‘ عوام میاں برادران کی کارکردگی سے اچھی طرح واقف ہیں اور انہی کو ہی عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تتلے عالی‘ کنگروالی اور گھمن والہ میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق تحصیل نائب ناظم چوہدری سجاد احمد کھرل‘ چوہدری سیف اللہ ورک‘ سابق یونین ناظم چوہدری ثناءاللہ ورک‘ چوہدری ارشد کھرل سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ گیارہ مئی کو ناہرا گروپ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔