این اے 107میں مسلم لیگ (ن)کا پلڑا بھاری کامیابی کے روشن امکانات

این اے 107میں مسلم لیگ (ن)کا پلڑا بھاری کامیابی کے روشن امکانات
این اے 107میں مسلم لیگ (ن)کا پلڑا بھاری کامیابی کے روشن امکانات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چودھری عبد المالک کے نام سے کون واقف نہیں کوٹلہ ارب علی خان کے لوگ چوہدری عبد المالک سے والہانہ عقیدت اور پیار کرتے تھے انکی وفات سے ایک خلا ءپیدا ہو گیا جسے پر کرنے کے لیے بہت جدوجہدایک بہت بڑے دل گردے کی ضرورت تھی اس وقت عیش و آرام کی زندگی کو چھوڑ کر حاجی عبد الخالق نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کا سلسلہ شروع کیا مگر انہیں شہید کر دیا گیا اس وقت چوہدری عابد رضا کمسن تھے اور یہ صدمہ برداشت نہ کر سکے۔ فرشتہ صفت بھائی کی جدائی نے انکے ذہن پر گہرے اثرات مرتب کیے مگر ایک جرات مند والد کے بیٹے اور بھائی ہونے کے ناتے انہوں نے یہ بوجھ اپنے ناتواں کندھوں پر اٹھا لیا اور عوام کی خدمت کیلئے کمر کس لی جوانی کی حدود تک پہنچنے پہنچتے چوہدری عابد رضا نے بے شمار صعوبتیں اور مصیبتیں برداشت کیں مگر ان کے پاﺅ ں میں لرزش نہ آئی وہ حق اور سچ کی بات پر ڈٹے رہے سچائی ‘ جرات ‘ بہادر ی ان کے ورثے میں ملا اس دوران وہ کن کن مراحل سے گزرے اس پر بحث کی ضرورت نہیں مگر گجرات کے سیاستدان اور اس ضلع کے درو دیوار کوٹلہ کی گلیاں اور چوراہوں کو انکی بہادری کے قصے زبانی یاد ہیں بچہ ہو یا بوڑھا وہ اس امر سے بخوبی آگاہ ہیں کہ چوہدری عابد رضا نے علاقہ کو غنڈوں اور بدمعاشوں سے پا ک کیا انہیں سالار قافلہ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے وہ حلقہ این اے 107سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہیں جبکہ ان کے بھائی چوہدری تنویر PP115سے امیدوار ہیں چوہدری عابد رضا نے علاقہ کو غنڈوں اور بدمعاشوں سے پاک کیا ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ 2007میں اس گھر کے سربراہ چوہدری عبد الخالق کی سوچ کے خلاف الٹا نظام چل پڑا تو اس دور میں کم عمری کے باوجود انہو ں نے طاقتور سیاستدانوں کا مقابلہ کرنے کا عہد کیا یہ بالکل ایسا ہی تھا جیسے کوئی چیونٹی ہاتھی کا مقابلہ کر رہی ہو کوٹلہ اور اسکے گردو نواح کو قبائلی علاقے سے یاد کیا جاتا ہے لوگوں کی عزت و مال بھی محفوظ نہ رہاا ن حالات میں سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا اس صورتحال میں ایک طاقت گروپ کے ڈرنگ گروپ نے ان کے بھائی نعیم رضا کو ہائی جیک کر لیا وہ صورتحال سے دل برداشتہ ہو کر دوبئی چلے گئے مگر وہاں بھی عوام کی خدمت کے جذبے نے بے چین رکھا اور کچھ عرصہ بعد پاکستان واپس آ گئے انہوں نے کوٹلہ سے تعلق رکھنے والے چوہدری عثمان رضا کو ایم پی اے منتخب کرایا بعد ازا ں چوہدری عرفان الدین بھی انکی حمایت سے کامیاب ہو ئے انکی کامیابی سے گجرات کے بڑے بڑے سیاستدان یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ چوہدری عابد رضا ایک درویش صفت اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں انہوں نے گزشتہ انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تو ایک سازش کے تحت ان کے کاغذات مسترد کرا دیے گئے جس کا انہیں شدید دکھ ہوا حوصلہ ہارنے کی بجائے انہوں نے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا اور مسلم لیگ ن سے وابستہ ہو گئے انہوں نے حلقہ این اے 107میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کرائے خدمت اور عبادت کا سلسلہ ساتھ ساتھ جاری رہا مسلم لیگ ن کے قائدین میاں برادران نے ان کی عوامی خدمت کے جذبے کی بدولت انہیں خصوصی مقام دیا حتی کہ وہ میاں برادران کے ساتھ بیٹھ کر مختلف امور پر تنہائی میں بھی گفتگو کرتے ہیں اس قدر قریبی تعلقات کے باوجود انہو ں نے کبھی بھی کوئی ناجائز کام نہیں کیا بلکہ عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کیلئے کوشاں رہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب اس علاقہ میں کشیدیگی تھی تو لوگ دن دیہاڑے لٹ جاتے تھے ڈکیتیاں اور چوریاں عروج پر تھیں بے گناہ افراد قتل کر دیے جاتے تھے مگر انہو ں نے اپنے تمام تر ذرائع استعمال کر کے اس علاقے کو خطہ امن بنا دیا جب وہ وہ ڈیرہ عبد المالک پر بیٹھے ہیں اس علاقے کی کوئی بھی ایسی واردات نہیں جسے پولیس نے ٹریس نہ کیا ہو ہم قانون کے رکھوالے ہیں او ر قانون پر عمل درآمد سے ہی علاقے میں امن قائم ہوا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے درویش صفت بھائی چوہدری محمد علی تنویر حلقہ پی پی 115سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں انکی طرح ان کے چھوٹے بھائی چوہدری شبیر احمد بھی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں اور اپنے والد کا نام بلند کرنا چاہتے ہیں ان کے دوسرے بھائی چوہدری شبیر احمد ان کے سپورٹنگ امیدوار ہیں اور وہ اس حلقہ سے قومی اسمبلی کے ن لیگ کے امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں مگر بعض اعتراضات کے باعث انہیں الیکشن ٹربیونل میں اپیل کرنا پڑیگی امید ہے آج ان کے حق میں فیصلہ ہو جائیگا اور و ہ سرگرم ہو کر اس حلقے سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑینگے ایک سوال کے جواب میں چوہدری عابد رضا نے کہا کہ انہیں اسمبلیوں میں بیٹھنے کی کوئی خواہش نہیں مگر یہی ایک طریقہ سے جس سے عوام کی خدمت کی جائے حلقہ کے عوام نے پہلے بھی انہیں عزت دی اور انہیں امید ہے کہ اس مرتبہ بھی اللہ کے فضل سے ایک بھائی ایم پی اے اور دوسرا ایم این اے منتخب ہو گا انہوں نے کہا کہ ان کے مدمقابل حریف الیکشن کے زمانہ میں کھاریاں میں آ کر ڈیرے لگا لیتے ہیں عوام ان کے کردار سے پوری طرح آگاہ ہے جبکہ دوسری طرف ہم جھوٹ بولنے کو گناہ کبیرہ قرار دیتے ہیں خداوند کریم جسے چاہتا ہے اسے عزت دیتا ہے ہمارے لیے جو بھی بہتر ہو کر اسکا فیصلہ اللہ کی رضا کے بعد حلقہ کے عوام کرینگے انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی نعیم رضا کو ق لیگ والوں نے ہائی جیک کر رکھا ہے بعض شیطانی قوتیں یہ چاہتی ہیں کہ بھائیوں کا آپس میں تصادم ہو اور فائدہ وہ اٹھائیں مگر ان کے خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہ ہونگے مگر ان کے ووٹرز کسی سے خوفزدہ نہےںاگر کسی نے غنڈہ گردی اور بدمعاشی کر کے ان کے ووٹروں کو ہراساں کرنیکی کوشش کی تو وہ نتائج کا خود ذمہ دار ہوگامسلم لیگ ن ضلع گجرات سے مکمل طور پر کلین سویپ کریگی ق لیگ اور پیپلز پارٹی پہلے ہی عوام کے غم وغصہ اور نفرت کا شکار ہیں چوبیس گھنٹوں میں بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور ان انتخابات میں عوام کا جو فیصلہ ہے وہ گجرات کے درو دیوار پر لکھا ہوا نظر آتا ہے ۔