عدالتی حکم عدولی پر الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کانوٹس جاری

عدالتی حکم عدولی پر الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کانوٹس جاری
عدالتی حکم عدولی پر الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کانوٹس جاری

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی حکم پر نوشہروفیروزمیں نئی حلقہ بندیاں نہ کرانے پرالیکشن کمیشن کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فاروق شاہ پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے نوشہرو فیروز میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے مزید مہلت کی درخواست کی جسے مسترد کرتے ہوئے فاضل عدالت نے اپنے حکم پر عمل نہ کرنے کے الزام میں چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی الیکشن کمشنر کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید : قومی