مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے پر پابندی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں : جمعیت علماءاسلام

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے پر پابندی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں : جمعیت ...
مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے پر پابندی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں : جمعیت علماءاسلام

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماءاسلام ف نے کہاہے کہ مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے پر الیکشن کمیشن کی پابندی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یوآئی ایف کے رہنماءسینیٹر عبدالغفورحیدری نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے پاکستان کے مقاصداور آئین کی خلاف ورزی کی ہے ، معاملہ سینٹ میں اُٹھائیں گے ۔ قبل ازیں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کو قابل سزا جرم قراردینا بالکل ایسے ہی ہے جیسے آپ نظریہ پاکستان کیخلاف بات کررہے ہیں ، نظریہ پاکستان ہی اسلام ہے ۔ واضح رہے کہ جمعیت علماءاسلام مذہبی سیاسی جماعت ہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں