اقتدار میں آئے تو سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کرائیں گے:مشاہد حسین

اقتدار میں آئے تو سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کرائیں گے:مشاہد حسین
اقتدار میں آئے تو سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کرائیں گے:مشاہد حسین

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ق عام انتخابات میں کامیاب ہو گئی تو سب سے پہلے ملک میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے سندھ اور وفاق سے حصہ لینے والے حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد وفاق اور صوبے میں مخلوط حکومت بنتی نظر آ رہی ہے یہ انتخابات تمام جماعتوں کے لئے ایک امتحان ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور دس جماعتی اتحاد بنتا دکھائی دے رہا ہے۔ امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کی اجازت دینا تاریخی لحاظ سے انتہائی غلط فیصلہ تھا۔

مزید : کراچی